صومالیہ،5فروری(ایجنسی)شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک کار بم حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کار بم کا ہدف ملکی ہوائی اڈے کا ایک سکیورٹی اہلکار تھا۔ حکام
کے مطابق حملے میں سکیورٹی اہلکار بال بال بچ گیا مگر ایک خاتون سمیت تین ديگر افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کار بم حملہ ایک سڑک کی پارکنگ میں ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے لیکن صومالیہ میں انتہا پسند گروپ الشباب عموماً ایسے حملے کرتا رہتا ہے۔